قاضی یاسر کو آزادی کے حق میں ریلی کی قیادت سے روکنے کیلئے بھارتی پولیس کا انکے گھر پر چھاپہ

معروف اسلامی سکالر اور امت اسلامی کے سربراہ شہید ڈاکٹر قاضی نثار کو اٴْن کی شہادت کی 24ویں برسی پرخراج عقیدت پیش کیاگیا

منگل 19 جون 2018 12:07

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) مقبوضہ کشمیرمیںبھارتی فورسز نے جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں امت اسلای کے سربراہ قاضی احمد یاسر کے گھر پر چھاپہ مارا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے قاضی یاسر کی گرفتاری کیلئے پیر کی شب انکے گھر پر چھاپہ مارا جنہوںنے آج ایک ریلی کی قیادت کرنی تھی ۔ تاہم پولیس انہیں گرفتار کرنے میں ناکام رہی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے نماز ظہر کے بعد جامع مسجد اسلام آباد سے آزادی کے حق میں ایک ریلی کی قیادت کرنی تھی ۔ امت اسلامی نے آج اسلامی اسکالر اور امت اسلامی کے بانی چیئرمین قاضی نثار احمد کی شہادت کی برسی کے موقع پر مکمل ہڑتال کی کال بھی دی ہے ۔ادھر آزادی پسند رہنمائوں اور تنظیموںنے اپنے بیانات میںمعروف اسلامی سکالر اور امت اسلامی کے سربراہ شہید ڈاکٹر قاضی نثار کو اٴْن کی شہادت کی 24ویں برسی پرخراج عقیدت پیش کیاہے۔ ڈاکٹر قاضی نثار کو 19جون1994کو نامعلوم بندوق برداروں نے اسلام آباد کے علاقے دیالگام میں شہید کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :