آر پی او سرگودھانے 60 سالہ شخص کے قتل اور مقتول کی بیوی اور بیٹے تین کو مضروب کرنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا

منگل 19 جون 2018 12:08

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) آر پی او سرگودھا ڈاکٹر محمد اختر عباس نے ریجن کے ضلع بھکر میں رشتہ کے تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجہ میں 60 سالہ شخص کے قتل اور مقتول کی بیوی اور بیٹے تین کو مضروب کرنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیااور واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ڈی پی او بھکر کوواقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق بھکر کے تھانہ جنڈانوالہ کے علاقہ 59 ڈی بی میں رشتہ کے تنازیہ پرفائرنگ میں 60 سالہ مقتول جان محمد ولد عبد الشکور قوم اعوان کو قتل اور مقتول کے دو بیٹے اور بیوی زخمی کر دیا گیا۔پولیس نے انہیں ہسپتال منتقل کر کے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے ملزمان کے خلاف کاروائی شروع کر دی۔