ساہیوال کے علاقہ میں نہر کی بے رحم موجوں نے گھر کا چراغ گل کر دیا

24 سالہ افتخار احمد قریبی نہر پر نہانے گیا جہاں نہاتے ہوئے اسے بے رحم موجوں نے نگل لیا

منگل 19 جون 2018 12:08

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) ساہیوال کے علاقہ میں نہر کی بے رحم موجوں نے گھر کا چراغ گل کر دیا۔نہر پر نہانے کے شوق میں نوجوان ڈوب گیا - جس کی نعش کی تلاش کے لئے امدادی ٹیمیںوں کا جاری ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق نواحی علاقہ ترکھانہ والاکا 24 سالہ افتخار احمد قریبی نہر پر نہانے گیا جہاں نہاتے ہوئے اسے بے رحم موجوں نے نگل لیا -ساہیوال پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ڈوبنے والے نوجوان کی تاحال نعش نہ مل سکی -

متعلقہ عنوان :