آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی کی مزار قائد پر حاضری

منگل 19 جون 2018 12:59

آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی کی مزار قائد پر حاضری
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) نئے آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی نے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ مزار قائد پر حاضری دی۔آئی جی سندھ نے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر آئی جی سندھ کے ہمراہ پولیس کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو میں آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ آج پہلے دن سرکاری طور پر اپنے دفتر جاؤں گا۔ محکمہ پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کو نہیں چھوڑوں گا۔امجد جاوید سلیمی نے کہا کہ پہلی کوشش ہے کہ اشتہاری ملزمان کو پکڑا جائے، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ تفتیش میں پڑھے لکھے نوجوانوں کو شامل کریں گے۔

متعلقہ عنوان :