ْمقبوضہ کشمیر، بھارتی جھوٹ بے نقاب،عید پر نام نہاد جنگ بندی کے باوجود 42معصوم کشمیری شہید

نماز عید کے بعد پاکستان کا پرچم لہراتے مظاہرین نے بھارت مخالف اور پاکستان اور آزادی کے حق میں نعرے بلند،بھارتی فورسز کی معصوم نہتے کشمیریوں پر بے دریغ فائرنگ ، پیلٹ گنوں کا استعمال اور آنسوگیس شیلنگ

منگل 19 جون 2018 13:07

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) بھارتی حکومت کا کشمیری عوام کے حوالے سے ایک اور جھوٹ بے نقاب ہو گیا، عید سعید پر نام نہاد جنگ بندی کے باوجود بھارتی ریاستی دہشت گردی کے سبب 42کشمیری شہید ہو گئے، نماز عید کے بعد کشمیری مظاہرین نے پاکستان کا پرچم لہراتے مظاہرین نے بھارت مخالف اور پاکستان اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے،بھارتی فورسز نے کشمیریوں پر بے دریغ فائرنگ ، پیلٹ گنوں کا استعمال اور آنسوگیس شیلنگ کی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وادی میں ہونے والے تشدد کے واقعات میں اب تک 41 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔عید پر بھی بھارت کی ریاستی دہشت گردی رک نہ سکی، نماز عید ادا کرنے کے بعد وادی کے مختلف اضلاع میں کشمیریوں نے بھارتی جارحیت اور ظلم و ستم کے خلاف مظاہرے کیے۔مقبوضہ کشمیر میں نماز عید کے بعد بھارت مخالف مظاہروں میں کشمیریوں نے پاکستان کے حق میں نعرے لگائے اور پاکستان کے جھنڈے لہرائے۔پاکستان کا پرچم لہراتے مظاہرین نے بھارت مخالف اور پاکستان اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے، مظاہرین نے بھارتی فوج کے کشمیر سے نکل جانے کا مطالبہ بھی کیا۔نہتے کشمیریوں پر بھارتی فورسز نے فائرنگ کی، پیلٹ گنوں کا استعمال کیا اور آنسوگیس شیلنگ کی۔