امریکی اتحادی فرانسیسی فوج دہشت گردوں کی معاون قرار

فرانسیسی اسپیشل فورسز کے 70سے زائد اہلکار (پی کے کی)اور(وائے پی جی) کو معاونت فراہم کر رہے ہیں

منگل 19 جون 2018 13:07

امریکی اتحادی فرانسیسی فوج دہشت گردوں کی معاون قرار
دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) امریکہ کی زیر قیادت اتحادی فرانسیسی فوج کا دہشت گردوں سے مکمل تعاون کا انکشاف ہوا ہے، فرانسیسی اسپیشل فورسز کے 70سے زائد اہلکار (پی کے کی)اور(وائے پی جی)کے شانہ بشانہ نقص امن میں اضافہ کا باعث بن رہی ہیں۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ کی زیر قیادت داعش مخالف کولیشن فورسز نے اعتراف کیا ہے کہ فرانسیسی فوجی شام کے قصبے داشیشا میں شامی ڈیمو کریٹک فورسز کہ جس میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کو ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے، کے ساتھ تعاون کی حالت میں ہیں۔

داعش مخالف کولیشن نے اپنے سرکاری ٹویٹر پیج سے ایک تصویر شئیر کی ہے جس میں فرانسیسی فوجی شام میں داعش کے خلاف توپ کے ساتھ حملہ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تصویر کے نیچے رقم عبارت میں کہا گیا ہے کہ 3 جون کو شام۔عراق سرحد پر بعض علاقوں میں داعش کے خلاف شروع کئے گئے "ریلی آپریشن" کے دوسرا مرحلہ انجام پذیر ہوا ، آپریشن کے ساتھ فرانسیسی فوجیوں نے بھی تعاون کیا اور داشیشا کے علاقے کے اندر اور اطراف میں موجود داعش کے اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

اس شئیر کردہ تصویر اور بیان کے ساتھ امریکی زیر انتظامیہ کولیشن نے اس بات کا اعتراف کر لیا ہے کہ فرانس کی اسپیشل فورسز شام میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG پر مشتمل شامی ڈیموکریٹک فورسز کے شانہ بہ شانہ لڑ رہی ہیں۔واضح رہے کہ اناطولیہ خبر رساں ایجنسی نے 30 مارچ کو شائع کردہ خبر میں کہا تھا کہ فرانسیسی اسپیشل فورسز کے 70 سے زائد فوجی شام میں داعش مخالف کولیشن کے پلیٹ فورم سے PKK/YPG کے عناصر کے ساتھ شانہ بہ شانہ لڑ رہے ہیں۔