سعودی عسکری اتحاد کے جنگی طیاروں کی حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر بمباری

منگل 19 جون 2018 13:07

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) سعودی عسکری اتحاد کے جنگی طیاروں نے حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر بمباری کی، حوثی ملیشیا کے نشانچیوں کو نشانہ بنایا، بمباری کی زیادتی عام شہریوں کے لئے نقصان کا باعث ہو گی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمنی بندرگاہ الحدیدہ پر جاری لڑائی کے دوران سعودی عرب کی قیادت میں قائم عسکری اتحاد کے جنگی طیاروں نے ایران نواز حوثی ملیشیا کے مختلف ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

پیر اٹھارہ جون کو امریکی ساختہ ہیلی کاپٹروں نے شہر کی عمارتوں کی چھتوں پر بیٹھے حوثی ملیشیا کے نشانچیوں کو بھی ہدف بنایا۔ حوثی ملیشیا کے ٹیلی وژن چینل المصیرہ کے مطابق عرب اتحاد کے جنگی طیاروں نے چھ مرتبہ فضائی حملے کیے۔ اتحاد کے ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کی ثالثی سے امکان ہے کہ حوثی ملیشیا الحدیدہ سے پیچھے ہٹ جائے گی وگرنہ عام سویلین کو بمباری کے دوران شدید نقصان پہنچنے کا امکان ہے۔