اقوام متحدہ کے کمشنر برائے انسانی حقوق رعد الحسین کی الوداعی تقریر

قوم پرستی اور مہاجرین مخالف پالیسیوں سمیت امریکی و ہنگری حکومت پر کڑی نکتہ چینی

منگل 19 جون 2018 13:07

جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنر رعد الحسین نے الوداعی تقریر میں مہاجرین کے لئے سخت حکومتی پالیسیوں،قوم پرستی پر تنقیدکے ساتھ ساتھ امریکی اور ہنگری حکومت پر بھی تیر چلائے، فروغ پاتی قوم پرستی دنیا کے لیے تخریبی قوت میں اضافہ کا باعث بنتی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنر زید رعد الحسین رواں برس اگست میں اپنے منصب سے سبکدوش ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے جنیوا میں ہیومن رائٹس کونسل کے اجلاس سے اپنی الوداعی تقریر میں مہاجرین کے خلاف متعارف کرائی جانے والی سخت گیر حکومتی پالیسیوں اور بڑھتی ہوئی قوم پرستی پر شدید نکتہ چینی کی ہے۔ انہوں نے اپنی اِس تقریر میں امریکی پالیسی کی جانب بھی اشارہ کیا، جس کے تحت قریب دو ہزار بچوں کو غیرقانونی مہاجر والدین سے جدا کر دیا گیا ہے۔ رعد حسین نے اسی تناظر میں ہنگری کی حکومت پر بھی تنقید کی۔ انہوں نے فروغ پاتی قوم پرستی کو دنیا کے لیے تخریبی قوت قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :