کریمیا اور سیوستاپول پر یورپی پابندیوں کی مدت میں ایک سالہ توسیع

منگل 19 جون 2018 13:07

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) یورپی یونین نے جزیرہ نما کریمیا اور سویستاپول پر عائد پابندیوں کی مدت میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی یونین نے جزیرہ نما کریمیا اور سویستاپول پر عائد پابندیوں کی مدت میں مزید ایک سال کا اضافہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

یوں یہ پابندیاں 23جون 2019تک نافذ العمل رہیں گی۔ یوکرائن کے ان دونوں علاقوں کو2014 میں غیر قانونی طور پر روس کا حصہ بنائے جانے کے بعد یورپی یونین نے یہ پابندیاں عائد کی تھیں، جس کے تحت یورپی شہری اور کمپنیاں بھی وہاں سرمایہ کاری نہیں کر سکتیں۔ اس بحران کی وجہ سے روس اور یورپی یونین کے تعلقات بھی متاثر ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :