کمزور مخلوط جرمن حکومت لڑکھڑا رہی ہے، دونلڈ ٹرمپ

جرمن عوام مہاجرت پالیسی پر قیادت کے خلاف کھڑے ہیں،یورپ جیسی تبدیلیاں امریکا میں پیدا نہیں ہونے دیں گے

منگل 19 جون 2018 13:07

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ کمزور مخلوط جرمن حکومت لڑکھڑا رہی ہے، جرمن عوام مہاجرت کی پالیسی پر اپنی قیادت کے خلاف ہوتے جا رہے ہیں،مہاجرین کی وجہ سے یورپ جیسی تبدیلیاں امریکا میں پیدا نہیں ہونے دیں گے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ جرمن عوام مہاجرت کی پالیسی پر اپنی قیادت کے خلاف ہوتے جا رہے ہیں اور کمزور مخلوط حکومت لڑکھڑاتی دکھائی دے رہی ہے۔

ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ میں یہ بھی کہا کہ مہاجرین کی وجہ سے جو یورپ میں تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں، وہ نہیں چاہتے کہ تبدیلی کا ایسا عمل امریکا میں بھی پیدا ہو۔ ٹرمپ کے مطابق جرمنی میں جرائم بڑھ رہے ہیں اور سارے یورپ میں لاکھوں مہاجرین کو داخل کرنا ایک بڑی غلطی تھی۔ ٹرمپ کا یہ بھی کہنا ہے کہ مہاجرت کی پالیسی سے یورپی معاشرت میں واضح تبدیلی پیدا ہوئی ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ کو بھی مہاجر مخالف اور دائیں بازو کی عوامیت پسند پالیسیوں کا حامی قرار دیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :