Live Updates

عمران خان کا رات کے پہر بنی گالا میں احتجاج کرنے والے کارکنان سے خطاب

میں الله کو حاضر ناظر رکھ کر کہہ رہا ہوں کہ میں نے اپنے کسی دوست اور رشتے دار کو ٹکٹ نہیں دیا۔پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 19 جون 2018 12:57

عمران خان کا رات کے پہر بنی گالا میں احتجاج کرنے والے کارکنان سے خطاب
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 جون 2018ء) پاکستان تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے پارٹی کارکنان نے شدید احتجاج کیا ہے۔پارٹی کارکنان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پارٹی کارکنان سے زیادہ الیکٹیبلز کو اہمیت دی ہے۔جب کہ پارٹی کارکنان نے پارٹی کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں اور وہ مشکل وقت میں عمران خان کے ساتھ کھڑے رہے۔اس تمام صورتحال میں پی ٹی آئی کارکنان نے بنی گالا کے باہر احتجاج کیا ۔

عمران خان نے رات کے پہر بنی گالا کے باہر احتجاج کرنے والے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ا للہ کو حاضر ناظر جان کر کہتا ہوں کہ میں نے اپنے کسی دوست یا رشتہ دار کو ٹکٹ نہیں دیا۔میں صرف اس کا ٹکٹ دیتا ہوں جس کو میں سجھتا ہوں کہ یہ میرٹ پر پورا اتر رہا ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان کے خطاب کے دوران بھی کارکنا ن شدید احتجاج کرتے رہے اور نعرہ بازی کرتے رہے۔

عمران خان نے گزشتہ روز بھی احتجاجی کارکنان نے خطاب کیا تھا اور کہا تھا کہ یں اپنے بورڈ کے ساتھ بیٹھ کے انصاف اور دیانتداری سے جو فیصلہ کروں گا چاہے جتنی بھی پبلک آ جائے وہ میں تبدیل نہیں کروں گا۔۔عمران خان کا کہنا تھا کہ آپ پچاس لوگ ہیں اگر دس ہزار لوگ بھی آ جائیں تو میں اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کروں گا۔ آپ لوگ مجھے اچھی طرح جانتے ہیں۔

اور اگر آج میں نے آپ لوگوں کی بات مان لی تو کل پچاس لوگ اور اکھٹے ہو جائیں گے،اس لیے میں وہی فیصلہ کروں گا جو پارلیمانی بوڑد میں فیصلہ ہو گا۔اس موقع پر پارٹی کارکنان کا کہنا تھا کہ خان صاحب آپ نے ہمیں سکھایا ہے کہ ان حکمرانوں کو بے نقاب کر نا ہے اور اب آپ انہی کو ٹکٹیں دے رہے ہیں۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی اس بار ٹکٹوں کی تقسیم میں اپنے نظریاتی کارکنان سے زیادہ منتخب امیدواروں کو اہمیت دے رہی ہے۔

جس کی وجہ سے تحریک انصاف کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تحریک انصاف کی طرف سے ملک کے طول و عرض سے پاکستان تحریک انصاف کے انتخابی امیدواروں اور ٹکٹ ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس مرحلے پر بڑے بڑے سیاسی لیڈروں کے سیاسی جانشینوں اور بیٹوں کو بھی نوازا گیا۔ صرف یہ ہی نہیں بلکہ بہت سے نئے آنیوالوں کو بھی نظریاتی کارکنان پر ترجیح دی گئی۔ویڈیو ملاحظہ کیجئے:
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات