چیئرمین آزادجموںوکشمیراحتساب بیور و کانعمان پورہ تاملوٹ /رنگلہ روڈ کا معائنہ

یہ روڈ ابھی عرصہ 4/3سال قبل تعمیر ہوئی لیکن ناقص تعمیر کے باعث یہ روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہے

منگل 19 جون 2018 13:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) چیئرمین آزادجموںوکشمیراحتساب بیور و راجہ محمد اسلم خان نے 18-06-2018کو نعمان پورہ تاملوٹ /رنگلہ روڈ کا معائنہ کیا ۔یہ روڈ ابھی عرصہ 4/3سال قبل تعمیر ہوئی لیکن ناقص تعمیر کے باعث یہ روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہے اور روڈ کھنڈرات کا منظر پیش کررہی ہے ۔چیئرمین احتساب بیورو نے واٹر سپلائی سکیم رنگلہ کا بھی معائنہ کیا ۔

واٹر سپلائی سکیم کی پائپ لائنز مختلف مقامات سے لیک ہیں ۔ہردو سکیموں کی حالت زار سے پایا گیا کہ ان سکیموں کی تعمیر ناقص ہوئی ہے ۔واضح رہے کہ دونوں سکیموں کے بارہ میں شکایات /تفاتیش بھی احتساب بیورو میں زیر کار ہیں ۔چیئرمین احتساب بیورو نے ڈائریکٹر شکایات اور انویسٹیگیشن کو ہدایت کی کہ ان سکیموں سے متعلق شکایات /تفاتیش پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ذمہ داران کا تعین کیا جائے تاکہ ان کے خلاف تحت ضابطہ کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

(جاری ہے)

چیئرمین احتساب بیورو نے ہر دو ڈائریکٹر ز کو یہ بھی ہدایت فرمائی ہے کہ سربراہان متعلقہ محکمہ جات کو ہر دوسکیموں کے بارہ میں مکتوبات ارسال کیئے جائیں اور چیف انجینئر تعمیرات عامہ شاہرات کو روڈ کے اوپر سائن بورڈ نصب کیئے جانے کی ہدایت کی جائے ۔یہ بات آزادجموںوکشمیراحتساب بیورو کے ترجمان نے پریس ریلیز میں بتائی ہے ۔

متعلقہ عنوان :