ضلع باغ میں تعمیروترقی کے میگا پراجیکٹس پر کام جلد شروع ہونے والا ہے‘وزیر جنگلات

الیکشن کے موقع پر ہماری جماعت نے عوام کیساتھ جووعدے کیے تھے ان پر من وعن پورا کیاجائے گا‘سردار میر اکبر خان

منگل جون 13:10

ْمظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2018ء) آزاد حکومت کے وزیرجنگلات، وائلڈلائف وفشریز سردارمیراکبرخان نے کہاکہ ضلع باغ میں تعمیروترقی کے میگا پراجیکٹس پر کام جلد شروع ہونے والا ہے ۔۔الیکشن کے موقع پر ہماری جماعت نے عوام کیساتھ جووعدے کیے تھے ان پر من وعن پورا کیاجائے گا ۔کارکنان مسلم لیگ ن جماعت کاقیمتی اثاثہ ہیں ۔ا ن کے حقوق کاخاص خیال رکھا جائیگا ۔

۔ لوگوں کو بنیادی مسائل ان کی دیلز پرحل کرنے کے لیے دن رات کام کررہے ہیں۔اس سال 2018-19کے بجٹ میں بہت سارے عوامی فلاح بہبود کے منصوبے شامل کیاگئے ہیں جن سے عوام کی بہتر سہولیات زندگی میسرہوں گی کے ۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے عید کے دنوں میں باغ میں اپنی رہائش گاہ میں مختلف عوامی وفود کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مسلم لیگ ن یوتھ کے عہدیدارن نے کثیر تعدادعوامی وفود نے وزیرحکومت سے ملاقات کی۔

انہیں اپنے اپنے علاقوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔وفود اس موقع پر وزیرجنگلات سردارمیراکبر خان نے کہا کہ ضلع باغ میں میگا منصوبوں کی منظوری ہوچکی ہے ۔جس پر بہت جلد کام شروع ہوگا ۔حلقہ شرقی باغ میں کوئی دیہات ایسا نہیںرہے گا جہاںپر پختہ سڑک اوردیگر سہولیات زندگی کی فراہمی عوام کی دیلز پرمہیا ہوں گی ۔۔الیکشن کے موقع پر جہاں جہاں ہماری جماعت سے عوام نے ساتھ جووعدے اعلانات کیے تھے ان کو پورا کیاجارہا ہے ۔انہوںنے لوگوں سے کہاکہ وہ تعمیروترقی کے منصوبوں کی نگرانی کریں ۔جہاںبھی کام معیار کے مطابق نہیں ہوگا اسکے بارے میں متعلقہ محکمہ کوآگاہ کریں۔یاہمارے نوٹس میںلایاجائے ۔تاکہ کڑورں کی لاگت سے یہ تعمیرہونے والے منصوبے معیاری تعمیرہوسکیں۔