ابھی کریئر ختم نہیں ہوا مزید 10سال تک فلموں میں کام کرنے کی خواہش ہے‘فلمسٹار میرا

ْبہت سی اداکارائیں میری کامیابیوں سے حسد کرتی ہیں مگر مجھے ان کی پرواہ نہیں ‘خصوصی گفتگو

منگل 19 جون 2018 13:10

ابھی کریئر ختم نہیں ہوا مزید 10سال تک فلموں میں کام کرنے کی خواہش ہے‘فلمسٹار ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) فلمسٹار میرا نے کہا ہے کہ ابھی میرا کریئر ختم نہیں ہوا بلکہ مزید 10سال تک فلموں میں کام کرنے کی خواہش ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ عنقریب ڈرامہ سیریل ’’ناگن ‘‘ کے رائٹر افتخار عفی کی فلم میں کام کریں گے جس کا سکرپٹ 90فیصد سے زیادہ مکمل ہو چکاہے ۔فلم میں میرا کردار اس نوعیت کا ہو گا کہ لوگ ہمیشہ اس کو یاد رکھیں گے۔ اداکارہ میرا نے کہا کہ فنکار ہمیشہ فنکار ہی رہتا ہے ،مجھے علم ہے کہ بہت سی اداکارائیں میری کامیابیوں سے حسد کرتی ہیں مگر مجھے ان کی پرواہ نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں مزید دس سال فلم انڈسٹری کی خدمت کرنے کی خواہشمند ہوں ۔

متعلقہ عنوان :