پاکستان میں مذہبی تہواروں پر بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی ہونی چاہیے‘ماہرہ خان

ہماری فلم انڈسٹری روز بروز ترقی کی منازل طے کرتی جا رہی ہے ،ایک دن بالی ووڈ کے برابر کھڑے ہونگے

منگل 19 جون 2018 13:10

پاکستان میں مذہبی تہواروں پر بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی ہونی چاہیے‘ماہرہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) معروف اداکارہ ماہرہ خان نے پاکستان میں مذہبی تہواروں پر بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری فلم انڈسٹری روز بروز ترقی کی منازل طے کرتی جا رہی ہے اور ایک دن ہم بالی ووڈ کے برابر کھڑے ہوں گے۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ عید الفطر پر بالی ووڈ کی فلموں پر پابندی ایک ہفتے نہیں بلکہ ایک ماہ تک رہنی چاہیے تھی جس سے پاکستانی فلموں کو بڑا فروغ ملنا تھا اور نئے فلمسازوں کی حوصلہ افزائی بھی ہونی تھی مگر دو ہفتے تک پابندی کا اعلان کرنے کے بعد بھارتی فلموں پر اچانک ایک ہفتے کی پابندی کر نا زیادتی ہے۔

پاکستان میں مذہبی تہواروں پر بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

ماہرہ خان نے کہا کہ فلم انڈسٹری روز بروز ترقی کی منازل طے کرتی جا رہی ہے اور ایک دن ہم بالی ووڈ کے برابر کھڑے ہوں گے مگر اس کے لئے ہمیں لازمی کچھ انتظار کرنا پڑے گا ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر مجھے شاہ رخ خان یا فواد خان میں سے کسی ایک کو ڈوبنے سے بچانے کے لئے کہا جائے تو میرے لیے بڑا مشکل ہو جائے گا کیونکہ شاہ رخ خان میرے بچپن کی محبت ہیں جبکہ فواد خان میرا ہیرو ہے مگر میں فواد خان کو بچالوں گی ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر میں ایک روز کے لئے جن بن جائوں تو سب سے پہلے شیخ رشید کو ڈرائوں گی ۔