انتخابات 2018ء میں مختلف جماعتوں کی جانب سے فنکار بھی میدان میں ہونگے

قیصر نظامانی ،ایوب کھوسو پیپلز پارٹی ،کنول نعمان (ن) لیگ ،ابرار الحق پی ٹی آئی ، جواد احمد برابری پارٹی کی جانب سے الیکشن لڑیں گے

منگل جون 13:10

انتخابات 2018ء میں مختلف جماعتوں کی جانب سے فنکار بھی میدان میں ہونگے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2018ء) پیپلز پارٹی کلچرل ونگ سندھ کے عہدیداروں کو بھی الیکشن لڑنے کے لئے پارٹی ٹکٹ مل گئے۔۔پیپلز پارٹی کلچرل ونگ سندھ کے صدر اداکار قیصر نظامانی اور ایوب کھوسو پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیں گے ۔

(جاری ہے)

جبکہ دیگر سیاسی جماعتوں میں برابری پارٹی کے سربراہ گلوکار جواد احمد ،،تحریک انصاف کے رہنما گلوکار ابرار الحق اور (ن) لیگ کی جانب سے اداکارہ کنول نعمان اور پروڈیوسر عاصمہ بٹ بھی الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل شوبز سے تعلق رکھنے والے فنکار الیکشن میں حصہ لے چکے ہیں جن میں قوی خان ،طارق عزیز ،کمال احمد ،عنایت حسین بھٹی ،مصطفی قریشی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔