Live Updates

اداکاروں نے کار حادثے میں زخمی پروڈیوسر مقصود حسین کی عیادت کی

منگل 19 جون 2018 13:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) اسٹیج کے نامور ڈرامہ پروڈیوسر مقصود حسین المعروف ججا کار حادثے میں زخمی ہو گئیجن کی اداکاروں نے عیادت کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پروڈیوسر مقصود حسین ججا عید الفطر سے قبل کار حادثے میں زخمی ہو گئے تھے ،ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد ڈاکٹروں نے ان کو گھر جانے کی اجازت دیدی جہاں عید کے تینوں روز تک فلم ، ٹی وی اور اسٹیج سے تعلق رکھنے والے اداکاروں نے ان کی عیادت کی جس پر مقصود حسین ججا نے ان کا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میری اپنے پرستاروں سے اپیل ہے کہ وہ میری جلد صحت یابی کے لئے دعا کریں۔

Live عید الفطر سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :