آئی سی سی کا ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کوالیفائر ٹورنامنٹ 7 سے 14 جولائی تک ہالینڈ میں کھیلا جائے گا

منگل 19 جون 2018 13:14

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کوالیفائر ٹورنامنٹ کے شیڈول کے مطابق ایونٹ 7 سے 14 جولائی تک ہالینڈ میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

8 روزہ ایونٹ میں آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں بنگلہ دیش، آئرلینڈ، تھائی لینڈ، ہالینڈ، پاپوا نیو گنی، سکاٹ لینڈ، یوگینڈا اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں، ایونٹ کی دو ٹاپ ٹیمیں رواں برس کے آخر میں ویسٹ انڈیز میں شیڈول آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت کا اعزاز حاصل کریں گی، 7 جولائی کو افتتاحی میچ میں آئرلینڈ اور تھائی لینڈ کی ویمن ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، اسی روز دوسرا میچ سکاٹ لینڈ اور یوگینڈا کے درمیان کھیلا جائے گا، 10 جولائی کو آخری لیگ میچز کھیلے جائیں گے، 11 جولائی کو آرام کا دن ہو گا جبکہ سیمی فائنلز 12 جولائی اور دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 14 جولائی کو کھیلا جائیگا۔