اکیسویں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 2018ء میں کل تین میچ کھیلے جائینگے

پہلا میچ پرتگال اور مراکش ،ْ دوسرا سعودی عرب اور یورو گوئے ،ْ تیسرا میچ ایران اور سپین کے درمیان کھیلا جائیگا

منگل 19 جون 2018 13:14

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) اکیسویں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 2018ء میں کل بدھ کو مزید تین میچ کھیلے جائینگے۔ شیڈول کے مطابق فیفا ورلڈ کپ میں کل بدھ کو پہلا میچ گروپ بی میں شامل ٹیموں پرتگال اور مراکش کے درمیان کھیلا جائیگا جو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا، دوسرا میچ گروپ اے کی ٹیموں یوروگوئے اور سعودی عرب کے درمیان کھیلا جائیگا جو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات دس بجے شروع ہوگا جبکہ تیسرا میچ بھی گروپ بی میں شامل ٹیموں ایران اور سپین کے درمیان کھیلا جائیگا یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات ایک بجے شروع ہوگا ۔

(جاری ہے)

میگا ایونٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ 6 جولائی سے شروع ہوگا، میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 10 جولائی کو کھیلا جائیگا، دوسرا سیمی فائنل میچ 11 جولائی کو کھیلا جائیگا، تیسری پوزیشن کے لئے میچ 14 جولائی کو کھیلا جائیگا۔ میگا ایونٹ کے چمپئن کا فیصلہ 15 جولائی کو ہوگا۔