سال کا تیسرا بڑا گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 2 جولائی سے شروع ہوگا

ٹورنامنٹ گراس کورٹ پر کھیلا جائیگا ،ْمیگا ایونٹ میں مینز سنگلز، ویمنز سنگلز، مینز ڈبلز، ویمنز ڈبلز، مکسڈ دبلز کے علاوہ دیگر مقابلے ہونگے

منگل 19 جون 2018 13:14

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) رواں سال کا دوسرا بڑا گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 2 جولائی سے انگلینڈ میں شروع ہوگا جو 15 جولائی تک جاری رہے گا۔ شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ گراس کورٹ پر کھیلا جائیگا۔ میگا ایونٹ میں مینز سنگلز، ویمنز سنگلز، مینز ڈبلز، ویمنز ڈبلز، مکسڈ دبلز کے علاوہ دیگر مقابلے ہونگے۔

(جاری ہے)

روس کی گولڈن گرل ماریا شرا پووا نے آرام کی غرض سے سال کے تیسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن اوپن سے قبل وارم اپ ڈبلیو ٹی اے ایونٹ سے دستبرداری اختیار کر لی۔

31 سالہ رشین کھلاڑی نے 2004ء میں ومبلڈن چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا اور انہوں نے آخری مرتبہ 2015ء میں آل انگلینڈ کلب ٹورنامنٹ میں شرکت کی تھی۔ مارا شرا پووا نے اپنے بیان میں کہا کہ برمنگھم ٹورنامنٹ سے میری اچھی یادیں وابستہ ہیں اسلئے ایونٹ میں حصہ لینے پر مایوسی ہو رہی ہے تاہم میں سمجھتی ہوں کہ ومبلڈن سے قبل سو فیصد فٹ ہونے کیلئے آرام زیادہ ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :