رافیل نڈال آرام کی غرض سے ومبلڈن اوپن وارم اپ ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوگئے

منگل جون 13:14

میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2018ء) شہرہ آفاق ہسپانوی سٹار اور 17 ویں مرتبہ کے گرینڈسلام چمپئن رافیل نڈال آرام کی غرض سے آئندہ ہفتے شیڈول ومبلڈن وارم اپ ٹورنامنٹ کوئنز کلب سے دستبردار ہو گئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق نڈال نے گزشتہ ہفتے گیارہویں مرتبہ فرنچ اوپن مینز سنگلز ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ نڈال نے ایک بیان میں کہا کہ میں نے ڈاکٹرز سے مشورہ کیا تو انہوں نے مجھے آرام کا مشورہ دیا ہے جس کی وجہ سے میں نے کوئنز کلب ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت سے معذرت کر لی ہے تاکہ ومبلڈن اوپن میں بھرپور انداز سے شرکت کر سکوں۔

متعلقہ عنوان :