مریم نواز کے ساتھ تصویر بنوانے والا ن لیگی رہنما "ڈھکن چور" نکلا

گٹر کے ڈھکن بنوانے کے نام پر لاکھوں روپے کی کرپشن کر ڈالی

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان منگل جون 13:18

مریم نواز کے ساتھ تصویر بنوانے والا ن لیگی رہنما
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19جون 2018ء) پاکستانی سیاست دانوں کی کرپشن کی کہانیاں تو منظر عام پر آتی رہتی ہیں جس میں بتایا جاتا ہے کہ کیسے سیاست دان عوام کے پیسے پر کرپشن کرتے ہیں تاہم مسلم لیگ ن کے بلدیاتی نمائندے سے کرپشن بھی شرما گئی ہے۔ن لیگی رہنما سعید اللہ آفریدی ڈھکن چور نکلے۔کاغذوں میں ایک سال کے دوران گٹر کے 60ہزار ڈکھن بنوا دیے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق کراچی کے ضلع غربی یونین کمیٹی 37 نیول کالونی کے چئیرمین سعید اللہ آفریدی ڈھکن چور نکلے۔کاغذوں میں ایک سال کے دوران گٹر کے 60ہزار ڈھکن بنوا دئیے۔تنخواہوں کا فنڈ گٹر اور مین ہول کے نام پر خرچ دیا۔جب کہ گٹر کے ڈھکن تبدیل کرنا یونین کمیٹی کا کام نہیں ہے۔کاغذوں میں لکھا گیا ہے کہ ن لیگی رہنما ہر ماہ 50ہزار کے گٹر کے ڈھکن بنواتے رہے ہیں جب کہ حقیقت میں ایک بھی ڈکھن نہیں بنا۔

تاہم کاغذات میں اس کی انٹری کی گئی ہے۔اور لکھا گیا ہے کہ ایک سال کے دوران قریبا چھ لاکھ کے ڈھکن بنوائے گئے ہیں۔جب کہ ان کی پوری یونین کونسل کے اندر دو سے زائد مین ہول اور گٹر نہیں ہیں۔لیکن ن لیگی رہنما سعید آفریدی نے کاغذات میں لکھا ہے کہ انہوں نے چھ لاکھ مالیت کے 60ہزار گٹر بنوائے ہیں۔یاد رہے کہ ن لیگی رہنما سعید اللہ آفریدی کی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ مریم نواز کے ہمراہ تھے۔

تاہم جب سے ان کی ڈھکن چور والی کہانی سامنے آئی ہے تو سوشل میڈیا پر سوشل میڈیا صارفین نے سعید اللہ آفریدی کو خوب آڑے ہاتھوں لیا ہے اور کہا کہ انہوں نے کرپشن کرنے میں گٹر کے ڈھکنوں کو بھی نہیں چھوڑا۔اور گٹر کے ڈھکن بنوانے کے نام پر لاکھوں کی کرپشن کر لی۔جب کہ دوسری طرف کراچی میں جگہ جگہ گٹر اور مین ہول کھلے ہوئے نظر آتے ہیں۔ویڈیو ملاحظہ کیجئے:

Your Thoughts and Comments