Live Updates

ملک میں انتشار پھیلانے والی جماعت اب خود اندرونی انتشار کا شکار ہے ‘عزیز الرحمن چن

منگل 19 جون 2018 13:47

ملک میں انتشار پھیلانے والی جماعت اب خود اندرونی انتشار کا شکار ہے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ ملک میں انتشار پھیلانے والی پارٹی اب خود بھی اندرونی انتشار کا شکار ہے تحریک انصاف نے گالم گلوچ کی سیاست کو فروغ دے کر قوم سے بہت ظلم کیا۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میں خوشحالی پیپلز پارٹی ہی لائے گی۔

(جاری ہے)

آئندہ انتخابات میں عوام نے جھوٹے وعدے کرنے والوں اور گالم گلوچ کی سیاست کرنے والوں کو مسترد کر دیں گے۔ کھوکھلے نعروں اور جھوٹے دعوؤں سے کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا اور نہ ہی کوئی تبدیلی آ سکتی ہے مزدور اور کسان کے معاشی طور پر اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے سے ہی ترقی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں احتساب کا عمل ضروری ہے اور پیپلز پارٹی جمہوریت کے ذریعے احتساب پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کے دیرینہ کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں۔محترمہ بینظیر بھٹو شہید اپنے کارکنوں کو اپنی طاقت سمجھتی تھیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی اپنے کارکنوں کو خاص اہمیت دیتے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات