شہباز شریف کا دیرینہ کارکن انجینئر شاہ میر خان کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار

منگل 19 جون 2018 13:47

شہباز شریف کا دیرینہ کارکن انجینئر شاہ میر خان کی وفات پر گہرے دکھ کا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے دیرینہ کارکن انجینئر شاہ میر خان کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے انجینئر شاہ میر خان کے خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے ۔ شہباز شریف نے کہا کہ انجینئر شاہ میر خان ایک نظریاتی کارکن تھے جنہوں آمریت میں قید و بند کی صعوبتیں اور تشدد برداشت کیا۔

متعلقہ عنوان :