انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سرگودھا نے 20 افراد کے قتل کے مقدمہ کی سماعت 23 جون تک ملتوی کردی

منگل جون 13:47

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2018ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سرگودھا نے نواحی چک 95 شمالی دربار پر چار خواتین سمیت 20 افراد کے قتل کیمقدمہ کی سماعت 23 جون تک ملتوی کر دی۔اس موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گے اور مقدمہ میں ملوث پیر عبدالحمید سیمت ملزمان آصف،کاشف،ظفر کو سخت سکیورٹی میں جیل سے عدالت پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج عتیق الرحمن نے چک 95 شمالی دربار پر 4 خواتین سمیت 20 افراد کے قتل اور 2 خواتین سمیت 4 افراد کو مضروب کرنے پرتھانہ صدر میں پیر عبدالحمید اور اس کے تین ساتھیوں کے خلاف درج مقدمہ زیر دفعہ 302/324 ت پ 7ATAکی سماعت کی جس میں شہادتوں پر وکلاء نے جرح کی اور مزید گواہان پر جرح کے لئے مقدمہ کی سماعت 23 جون تک ملتوی کرتے ہوئے دیگر گواہان کو طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :