ملتان میں سیاسی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی

این اے 155 سے جاوید ہاشمی کے کاغذات نامزدگی پرفیصلہ محفوظ، عامر ڈوگر پر اعتراضات مسترد پی پی 217 سے شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے

منگل جون 13:58

ملتان میں سیاسی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2018ء) ریٹرننگ افسر نے این اے 155 سے مسلم لیگ ن کے امیدوارجاوید ہاشمی کے کاغذات نامزدگی پر فیصلہ محفوظ کر لیا جبکہ تحریک انصاف کے این اے 155 سے امیدوار عامر ڈوگر پر اعتراضات مستردکر دیئے جبکہ پی پی 217 سے شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ریٹرننگ آفس میں مسلم لیگ ن کے امیدوار جاوید ہاشمی اور پی ٹی آئی کے عامر ڈوگر پر اعتراضات کی سماعت کی، آر او نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد جاوید ہاشمی کے کاغذات نامزدگی پر فیصلہ محفوظ کر لیا جبکہ عامر ڈوگر پر اعتراضات مسترد کردیئے ،جبکہ پی پی 217 سے شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی منظوربھی کر لئے گئے۔