68.5ملین افراد مہاجرت کی زندگی گزارنے پر مجبور ، اقوام متحدہ کا انکشاف

2017میں تین گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مہاجروں کی مجموعی تعداد تھائی لینڈ کی کل آبادی کے مساوی ہے،رپورٹ

منگل 19 جون 2018 14:15

جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) اقوام متحدہ نے ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ دنیا بھر میں حالات اور جبر کے تحت 68.5ملین افراد مہاجرت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں،2-016کی نسبت 2017میں مہاجروں کی تعداد میں 3گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مہاجروں کی مجموعی تعداد تھائی لینڈ کی کل آبادی کے مساوی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں 68.5 ملین افراد پرتشدد حالات اور جبر کے تحت اپنے اپنے علاقوں سے بیدخل ہو کر مہاجرت کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔

ایسے افراد میں خاص طور پر میانمار کے روہنگیا اور شامی شہری شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بیدخلی پر مجبور افراد کی تعداد 2017 کے اختتام پر اس سے گزشتہ برس کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ جبری بیدخلی اور مہاجرت پر مجبور افراد کی تعداد ایشیائی ملک تھائی لینڈ کی مجموعی آبادی کے مساوی ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق ایسے کروڑوں افراد کی دوبارہ آبادکاری کے لیے ایک نئی جامع منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔