ترک فضائیہ کی دہشت گرد تنظیم پی کے کے کیخلاف کارروائی،

26دہشت گرد جہنم واصل

منگل جون 14:15

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2018ء) ترک فضائیہ کے شمال مشرقی عراقی سرحد پر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں 26دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے، دہشت گردوں کی پناہ گاہوں اور اسلحہ ڈپو کو تباہ و برباد کر دیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک مسلح افواج کے 17 سے 18 جون کو عراق کے شمالی علاقے آوشین۔باسیان اور ترکی کے اضلاع دیار بکر اور شرناک میں کئے گئے فضائی آپریشنوں میں علیحدگی پسند دہشتگرد تنظیم PKK کے 26 دہشت گرد ہلاک کر دئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹرکش جنرل اسٹاف کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق 17 سے 18 جون کو عراق کے شمالی علاقے آوشین۔باسیان کے علاقے اور ترکی کے ضلع دیار بکر کی تحصیل ہانی اور شرناک کی تحصیل سیلوپی کے دیہی علاقوں میں دہشت گردوں کے اہداف پر فضائی آپریشن کئے گئے۔آپریشنوں میں اسلحہ ڈپووں، پناگاہوں اور ایمونیشن ڈپووں کے طور پر علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے زیر استعمال اہداف کو تباہ کر دیا گیا ہے۔آپریشنوں میں 26 دہشت گردوں کو بھی ہلاک کر دیا گیا ہے۔