زلفی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے کسی کو فون نہیں کیا، عمران خان

چارٹر طیارے کے ذریعے عمرے کے لیے جا کر کوئی غلط کام نہیں کیا ،ْ ستائیس شب کو جانا چاہتا تھا ،ْ چارٹر طیارہ نہ ہوتا تو عمرے پر جاتا ہی نہیں ،ْ انٹرویو

منگل جون 14:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے دوست زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے کسی کو فون نہیں کیا۔

(جاری ہے)

ایک ٹی وی انٹرویو میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ چیلنج دیتا ہوں کہ کوئی کہہ دے کہ زلفی کیلئے اعظم خان یا کسی کو فون کیا ہو۔۔عمران خان نے کہا کہ چارٹر طیارے کے ذریعے عمرے کے لیے جا کر کوئی غلط کام نہیں کیا، ستائیسویں شب کو جانا چاہتا تھا، چارٹر طیارہ نہ ہوتا تو عمرے پر جاتا ہی نہیں۔انہوںنے کہاکہ عوام کے ٹیکس کے پیسے یا چوری کے پیسے سے چارٹر طیارے پر نہیں گیا۔