مقبوضہ کشمیر‘ بھارتی پولیس نے نائب مفتی اعظم مفتی ناصرالاسلام کو گرفتار کرلیا

منگل 19 جون 2018 14:46

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے آج نائب مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام کو جنوبی کشمیر کے علاقے سنگم میں گرفتار کرلیا ۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق وہ معروف عالم دین قاضی نثار کی برسی کے موقع پر منعقد تقریب میں شرکت کے لیے اسلام آباد جارہے تھے۔

(جاری ہے)

بھارتی پولیس نے مفتی اعظم اور ان کے دیگر ساتھیوں کو روک کر پولیس سٹیشن سنگم منتقل کردیا۔

انہوں نے کہا کہ میں قاضی نثار کے یوم شہادت پر منعقدہ تقریب میں شرکت کے لیے جارہا تھا۔ قاضی یاسر نے اپنے والد کی برسی کی تقریب میںشرکت کے لیے مجھے مہمان خصوصی کے طورپر مدعو کیا تھااورمجھے وہاں پر خطاب کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نامعلوم وجوہات کی بنا ء پر راستے میں ہی روک دیا گیا۔