آزاد کشمیر حکومت کی گڈ گورننس ،محکمہ جنگلات سے اہم نوعیت کی فائل گم ہو گئی،معاملہ وزیراعظم کے نوٹس میں لانے کا فیصلہ

منگل 19 جون 2018 14:46

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) آزاد کشمیر حکومت کی گڈ گورننس ،محکمہ جنگلات سے اہم نوعیت کی فائل گم ہو گئی،آفیسران میں کھلبلی ،ایک دوسرے کو ملوث کرنے کی کوششیں،وزارت کا عملہ جان چھڑانے کے لیے آفیسران کو خاموش کروانے کی خاطر ہر حربہ اختیار کررہا ہے ،ذرائع کے مطابق معاملہ وزیراعظم کے نوٹس میں لانے کا فیصلہ کر لیا گیا،ذرائع نے بتایا کہ ایک ماہ قبل 16آفیسران کی ترقیابی بطور ڈپٹی ناظم جنگلات کی سمری سلیکشن بورڈ کے بعد سیکرٹریٹ جنگلات سے وزارت کو ارسال کی گئی ،وزارت کا عملہ آج کل کا کہہ کر ٹالتا رہا تاہم اب انکشاف ہوا ہے کہ وہ فائل دانستہ طور پر گم کر دی گئی ہے،اُدھر وزارت کا عملہ جان چھڑانے کیلئے آفیسران کو خاموش کروانے کی خاطر ہر حربہ استعمال کر رہا ہے تاہم یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ آفیسران نے اب متفقہ طور پر وزیراعظم سے ملاقات کا وقت لے کر معاملہ ان کے نوٹس میں لانے کا فیصلہ کیا ہے ،یاد رہے محکمہ کے درجنوں آفیسران طویل عرصہ سے ایک ہی گریڈ میں تعینات تھے اب جب کہ ان کی ترقیابی کی کیس ارسال کیا گیا تو مافیا نے متعلقہ فائل ہی غائب کروا دی ہے ،آئندہ چند روز میں اس حوالے سے اہم انکشافات کی توقع کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :