مظفرآباد ،ْتھانہ سٹی کا عید کے تیسرے روز ٹانگہ اسٹینڈ کے مقام چھاپہ

شرابیوں کی محفل میں بھنگ ،ْ 25بوتل شراب برآمد ،ْ ملزم گلفام کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیاگیا

منگل 19 جون 2018 14:46

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) تھانہ سٹی کا عید کے تیسرے روز ٹانگہ اسٹینڈ کے مقام چھاپہ ۔ شرابیوں کی محفل میں بھنگ ،ْ 25بوتل شراب برآمد ملزم گلفام کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی مظفرآباد راجہ اکمل خان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی شجاع گیلانی کی خصوصی ہدایت پر تھانہ سٹی کی پولیس نفری نے ٹانگہ اسٹینڈ پر چھاپہ مار کر شراب فروشی میں ملوث گروہ گلفام ولد شیخ کو گرفتار کرکے 25بوتل اعلیٰ کوالٹی کی شراب برآمد کرلی ! یاد رہے کہ گلفام اِس سے قبل مظفرآباد میں متحدہ وارداتیں ، اے ٹی ایم مشینوں کے باہر خواتین اور عوام کو لوٹنے میں ملوث تھا پہلی مرتبہ شراب کے مقدمے میں گرفتار ہوا ،عوام علاقہ کی جانب سے ایس ایس پی راجہ اکمل خان ، ایڈیشنل ایس پی ارشد نقوی جبکہ ڈی ایس پی سٹی ریاض مغل کو مبارکباد یتے ہوئے پولیس کی کارگردگی کو سراہا جبکہ ایس ایچ او تھانہ سٹی شجاع گیلانی کی خصوصی ہدایت پر عید کے دوران مظفرآباد شہر کے اندر مختلف جرائم کو روکنے کیلئے پولیس کی مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی تھی جس کے بعد تانگہ اسٹینڈ کے مقام سے گلفام شیخ گرفتار ہوا۔

متعلقہ عنوان :