سابق امیدواراسمبلی کا عیدالفطر پر حلقہ احباب کے دیہاتوں کادورہ

ناراض لوگوں میں صلح صفائی ، حقوق اللہ اورحقوق العباد کی ترغیب

منگل جون 14:46

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2018ء) سابق امیدوار اسمبلی ومرکزی رہنماء مسلم لیگ (ن) مولانا محمدالطاف بٹ کا عیدالفطر کے موقع پر چکار ، ہٹیاں ،چناری چکوٹھی کے درجنوں دیہاتوں کا دورہ ، حلقہ احباب ،عزیزواقارب ، علماء اکرام ، سول سوسائٹی کے اراکین سے عیدملے ،جگہ جگہ فاتحہ خوانی اوربیماروں کی عیادت اور حلقہ احباب میں ناراض لوگوں کے درمیان صلح صفائی کرنے میں کرداراداکرتے رہے ، رشتہ داروں میں صلح رحمی اور حلقہ احباب میں حقوق اللہ اورحقوق العباد کی ترغیب دیتے ہیں ۔