محکمہ اینٹی کرپشن نے محمد اقبال کلرک محکمہ تعلیم سرگودھا پرایک لاکھ رروپے رشوت لینے کے الزام میں تحقیقات شروع کر دی

منگل 19 جون 2018 15:10

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) محکمہ اینٹی کرپشن نے محمد اقبال کلرک محکمہ تعلیم سرگودھا پرایک لاکھ رروپے رشوت لینے کے الزام میں تحقیقات شروع کر دی۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کومحمد نواز سکنہ چک نمبر25جنوبی بھاگٹانوالہ نے درخواست دی کہ محمد اقبال کلرک نے مجھے محکمہ تعلیم میں کلاس فور میں بھرتی کروانے کے لیے مجھے سے ایک لاکھ روپے رشوت وصول کی ہے۔ جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے تحقیقات کے احکامات جاری کرتے ہوئے انکوائری سرکل آفیسر، اینٹی کرپشن سرگودھا کو سپرد کی اور انکوائری آفیسر کو ہدایت کی انکوائری کر کے رپورٹ پیش کریں۔

متعلقہ عنوان :