میرپور ،ْایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے عید الفطر کی تعطیلات کے دوران ون ویلنگ، خطرناک تیز رفتارڈرائیونگ کرنے والے 11 افراد کو گرفتارکرلیا

منگل 19 جون 2018 15:10

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل راجہ محمدفاروق اکرم خان نے عید الفطر کی تعطیلات کے دوران میرپورشہرکی حدود میںون ویلنگ، خطرناک تیز رفتارڈرائیونگ کرنے والے 11 افراد کو گرفتارکرلیا اور ان کے خلاف مقدمات قائم کیے گئے جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے اور ون ویلنگ موٹرسائیکل سواروں کومجموعی طورپر 44 ہزار روپے کے جرمانے کیے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل نے پولیس کے ہمراہ متعدد تیز رفتار خطرناک اور ون ویلنگ کرنے والے گرفتارنوجوانوں کے والدین ،بھائیوںاور سرپرستوں کوتھانہ بلاکرہدایت کی کہ اگر ان کے بچوں نے دوبارہ ون ویلنگ اور خطرناک ڈرائیونگ کی تو ان کے خلاف ٹریفک قوانین کے تحت جرمانے کیے جائیں گے اور ان پرمقدمات قائم کرکے جیل بھیج دیاجائے گا۔

(جاری ہے)

عوام علاقہ نے انتظامیہ اور پولیس کے ون ویلنگ اور خطرناک تیز رفتار ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف اپریشن کوزبردست الفاظ میں سراہتے ہوئے کہاکہ انتظامیہ اور پولیس کے موثراقدامات سے عید کی تعطیلات کے دوران ون ویلنگ کرنے والوں کاکوئی بڑاحادثہ پیش نہیںآیا جس پرڈپٹی کمشنرسردارعدنان خورشید اور ایس ایس پی سید ریاض حیدربخاری مبارکباد کے مستحق ہیںجنھوں نے عوام کی جان ومال اور بالخصوص ٹریفک کنٹرول کے سلسلہ میں احسن اقدامات کروارکھے تھے۔

متعلقہ عنوان :