بھارت میں محکمہ جنگلات کے افسر کو اژدھے کے ساتھ سیلفی گلے پڑ گئی

منگل جون 15:30

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2018ء) بھارتی محکمہ تحفظ جنگلات اور حیاتیات کی ٹیم نے 30 کلو وزنی اور 18 فٹ لمبا اژدھا پکڑا جس میں سے ایک افسر سنجے دتا نے اس وزنی اژدھے کے ساتھ سیلفی لینے کی ٹھانی جس سے اس کے چودہ طبق روشن ہوگئے۔

(جاری ہے)

محکمہ جنگلات کے افسر نے اژدھے کو قابو کرنے کے بجائے گلے میں ڈالا اور سیلفی لینے کی حتی الامکان کوشش کی جس سے اژدھا پریشان ہو کر تلملانے لگا اور اس کی گردن کے گرد گھیرا تنگ کرنا شروع کر دیا۔

اژدھا بے قابو ہو کر اس کے گلے کو دبانے بھی لگا، اس سے پہلے کے یہ گھیرا مزید تنگ ہوتا اس کے ساتھیوں نے اپنے افسر کی مدد کی اور اڑدھے کے چنگل سے جان چھڑائی، سنجے دتا انتہائی خوفزدہ ہوگیا تاہم خوش قسمتی سے جان بچ گئی۔ اس انوکھی سیلفی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :