اینڈرائڈ موبائل میسجز اب ڈیسک ٹاپ پر بھی وصول اور بھیجے جاسکیں گے

اب اینڈرائڈ موبائل میسجز، ڈیسک ٹاپ پر آسانی کے ساتھ وصول اور بھیجے جا سکتے ہیں ،ْرپورٹ

منگل 19 جون 2018 15:30

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) گوگل کمپنی نے ایک نئی اًپ ڈیٹ متعارف کروائی ہے جس کے تحت اینڈرائڈ موبائل پیغامات یعنی میسجز ڈیسک ٹاپ پر بھی آسانی کے ساتھ وصول اور بھیجے جا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹیکنالوجی ویب سائٹ میش ایبل کی رپورٹ کے مطابق گوگل آج سے اینڈرائڈ میسجز کیلئے ڈیسک ٹاپ کی خدمات فراہم کر رہا ہے ،ْ بالکل اٴْسی طرح جیسے واٹس ایپ اور آئی او ایس میسجز کیلئے ڈیسک ٹاپ کی سہولت موجود ہے۔اب صارف چاہے لیپ ٹاپ، کمپیوٹر یا آئی پیڈ استعمال کر رہا ہو، اسے صرف اینڈرائڈ میسجز ویب کو ڈیسک ٹاپ پر کھولنا ہوگا جس کے بعد کیو آر کوڈ موبائل سے اسکین کرکے چلانا ہوگا۔