بھارت کی وشوا ہندو پریشد اور راشٹریہ سیوک سنگھ دہشتگرد تنظیمیں قرار

منگل جون 15:30

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2018ء) امریکی انٹیلی جنس ادارے سی آئی اے نے بھارت کی دو ہندو انتہا پسند تنظیموں وشوا ہندو پریشد اور راشٹریہ سیوک سنگھ کو عسکریت پسند تنظیمیں قرار دے دیا۔عالمی میڈیا کے مطابق امریکا کے انٹیلی جنس ادارے سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی نے بھارت میں ہندوئوں کی دو مذہبی انتہا پسند جماعتوں وشوا ہند و پریشد اور راشٹریہ سیوک سنگھ کو عسکریت پسند تنظیمیں قرار دیتے ہوئے دونوں تنظیموں کا نام ورلڈ فیکٹ بک میں دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔

سی آئی اے نے یہ اقدام انتہا پسند ہندو جماعتوں کے تشدد اور دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہونے کے شواہد ملنے کے بعد کیا۔وشوا ہندو پریشد اور راشٹریہ سیوک سنگ کے ترجمان نے الگ الگ بیان میں سی آئی اے کے اس اقدام کو متعصبانہ اور لغو قرار دیتے ہوئے سی آئی اے کی جانبداری پر سوال اٴْٹھا دیئے۔

(جاری ہے)

ہندو عسکریت پسند تنظیموں کے مطابق سی آئی اے بذات خود ایک دہشت گرد ادارہ ہے جو امریکی مفادات کے تحفظ کی آڑ میں دیگر ممالک کی سالمیت کو نقصان پہنچاتا ہے۔

امریکی تحقیقاتی ادارے سی آئی اے کی جانب سے بھارتی ہندو تنظیموں کو دہشت گرد قرار دیئے جانے کے بعد انتہا پسند جماعتوں کے کارکنان نے بھارت کے مختلف حصوں میں مظاہرے کیے۔ مظاہروں نے دعویٰ کیا کہ سی آئی اے نے ورلڈ فیکٹ بک میں جو نقشہ شائع کیا اس میں کشمیر کو پاکستان کا حصہ دکھایا گیا ہے جس سے سی ا?ئی اے کی کھلی جانبداری کا اظہار ہوتا ہے۔