Live Updates

عمران خان اگر دوسری بار بھی پیدا ہوں تو وہ حکومت نہیں بناسکتے ،ْ ہمارے جیل جانے سے انہیں نقصان ہی ہوگا فائدہ نہیں ،ْ کیپٹن صفدر

مائیں سب کی سانجھی ہوتی ہیں اس وقت ہماری والدہ کو قوم کی دعائوں کی ضرورت ہے ،ْ لیگی رہنما کی میڈیا سے بات چیت

منگل 19 جون 2018 15:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہاہے کہ عمران خان اگر دوسری بار بھی پیدا ہوں تو وہ حکومت نہیں بناسکتے ،ْہمارے جیل جانے سے انہیں نقصان ہی ہوگا فائدہ نہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر نے کہاکہ نوازشریف ملک کے لئے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں، ہمیں عدالتوں سے سزا ہو یا جزا، ہم اس کا سامنا کریں گے مگرعمران خان عدالتوں کو ہدایات جاری نہ کریں، ہمارے جیل جانے سے عمران خان کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا بلکہ الٹا نقصان ہی ہوگا اور وہ اگر دوسرا جنم بھی لے کر آ جائیں تو بھی حکومت نہیں بناسکتے۔

کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ مائیں سب کی سانجھی ہوتی ہیں اس وقت ہماری والدہ کو قوم کی دعائوں کی ضرورت ہے، زندگی میں آزمائش بھی آتی ہے لیکن اللہ پاک حوصلہ بھی دیتا ہے، اس وقت نوازشریف سمیت پورا خاندان پریشانی میں ہے لیکن پھربھی وطن واپس آئیں گے ،ْپرویز مشرف نے بھی نوازشریف کو جلا وطن کیا تھا لیکن وہ اپنے ملک واپس آئے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات