عیدالفطر کے موقع پر عوام نے دس کھرب سے زائدروپے کی ریکارڈ خریداری
ملک میں امن و امان کی صورتحال نمایاں حد تک بہتر ہوئی ہے ،ْ افنان شاہ خان کی گفتگو
منگل 19 جون 2018 15:30
(جاری ہے)
ایمپوریم مال لاہور کے ڈائریکٹر آپریشنز افنان شاہ خان نے بتایا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال نمایاں حد تک بہتر ہوئی ہے اور اسی وجہ سے اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ سیرو تفریح کے شوقین افراد کے پاس نادر موقع تھا کہ وہ اس مذہبی تہوار کے لیے زیادہ سے زیادہ خریداری کریں، جسے انہوں نے ممکنہ طور پر ضائع نہیں کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے شاپنگ مال کا 10 لاکھ سے زائد افراد نے دورہ کیا جبکہ گزشتہ برس رمضان کے دوران عیدالفطر کی خریداری کیلئے آنے والے افراد کی تعداد 8 لاکھ 30 ہزار تھی۔ایک کاروباری تجزیہ نگار نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک بڑا ملک ہے جس میں مسائل بہرحال موجود ہیں اور یہاں پریشان کن واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں، لیکن اب عوام اس بات سے آگاہ ہوچکے ہیں کہ دہشت گردوں کے عوام پر حملوں میں نمایاں حد تک کمی ا?چکی ہے جو ماضی میں بہت تباہ کن تھے۔ایک اور تجزیہ نگار نے لوگوں کی قوتِ خرید پر بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے اپنی معاشی تفریق کے برعکس مارکیٹوں کا خالی جیب کے ساتھ دورہ نہیں کیا اور اپنے ساتھ واضح طور پر عید کی خریداری کیلئے اپنا بجٹ بنائے رکھا۔کراچی کی صدر مارکیٹ کے ایک تاجر نے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ لوگ اب نہ صرف اپنے لیے نئے کپڑے خرید رہے ہیں بلکہ اب وہ اپنی خریداری کے ساتھ ساتھ کھانے پینے کی اشیا اور دیگر سامان بھی خرید رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ عید کی خریداری کے ساتھ ساتھ عوام نے نئے موبائل فونز، برقی آلات، فرنیچر اور کراکری وغیر بھی خریدی۔بینکر اور فن ٹیک ماہرین کے مطابق لوگوں کی خریداری دکانوں تک محدود نہیں تھی بلکہ انہوں نے آن لائن بھی ریکارڈ خریداری کی۔مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.