ساہیوال ،ْ سپیشل جج انسداد دہشت گر دی کورٹ نے بائیل گنج فارم ڈکیتی اور دہشت گر دی کے مقدمہ میں 43مزارعین باعزت بری کر دیا

منگل 19 جون 2018 15:30

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) سپیشل جج انسداد دہشت گر دی کورٹ ساہیوال ملک شبیر حسین اعوان نے بائیل گنج فارم ڈکیتی اور دہشت گر دی کے مقدمہ میں 43مزارعین باعزت بری کر دیا۔

(جاری ہے)

43ملزموں میں شاہ بہرام،محمد اسحق،محمد احمد،فلک شیر،مشتاق احمد،محمد ندیم عدنان،محمد ناصر،شوکت علی ،محمد اقبال،محمد شعبان،عبد الستار،فیض احمد،محمد یٰسین ،رئیس احمد ،بد الغفار،وحید،نصیر احمد،محمد اکبر،محمد مشتاق،محمد سلیم،محمد منشاء میاں خاں،محمد یٰسین ،محمد اشرف،محمد عقیل ،مقبول احمد،جبار،نور احمد،احمد وقاص،محمد اقبال ،محمد زبیر،رانا خاں محمد،محمد سرور،محمد نواز،محمد عباس،فلک شیر علی شیر،غفار احمد،عامر سہیل،محمد طفیل بشیر احمد،محمد حسین اور فا ضل شامل ہیں۔

استغاثہ کے مطابق 6جون 2016کو بائیل گنج فارم میں گندم کی ایک ہزار من بوریا ں زبر دستی مینجر فارم اور سٹاف پر قاتلہ حملہ کر کے تین کو شدید زخمی کر نے کے الزمات میں پولیس چک بیدی کے 43مزارعین کے خلاف مقدمہ 324,186,353,397,395,412،337/Fاور 7انسداد دہشت گر دی ایکٹ درج کر کے مزارعین کو گرفتار کر لیا تھا۔