ساہیوال ،ْ انسداد رشوت ستانی پولیس نے پٹواری محمد فاروق کیخلاف 45ہزار روپے رشوت لینے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا

منگل 19 جون 2018 15:30

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) انسداد رشوت ستانی پولیس ساہیوال نے محکمہ مال 131/9Lکے پٹواری محمد فاروق کے خلاف 45ہزار روپے رشوت لینے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

ملزم پٹواری نے چک 131/9Lکے کسان لیا قت کے وراثتی انتقال کیلئے 45ہزار روپے رشوت لی اور جعلی اندراج کئے جس پر انکوائری کے بعد ڈائریکٹر کے حکم پر مقدمہ 161ت پ اور 5.2/47پی سی اے درج کر لیا گیا ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔

متعلقہ عنوان :