ساہیوال ،ْ ٹریفک حادثات کے دوران ایک شادی شدہ لڑ کی دو کمسن بچیوں سمیت تین افرادجاں بحق، چار شدید زخمی

منگل 19 جون 2018 15:30

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) یہاں نواح میں ٹریفک حادثات کے دوران ایک شادی شدہ لڑ کی دو کمسن بچیوں سمیت تین جاں بحق جبکہ چار شدید زخمی ہو گئے۔عارف والا ساہیوال روڈ پر چک 116/9Lکے قریب مو ٹر سائیکل پھسل کر گر نے سے 15سالہ لڑ کی ارم ہلاک اسکا باپ محمد امین شدید زخمی ۔جسے سول ہسپتال ساہیوال دا خل کرا دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

نیو فیصل آباد روڈ ،قطب شہانہ پل کے قریب دو مو ٹر سائیکلوں کی ٹکر میں 15سالہ سعدیہ جاں بحق اسکا باپ رجب علی ،امجد اور سلطان سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو ہسپتال دا خل کرا دیا گیا ہے ۔پاکپتن چوک کے قریب حبیب کی 22سالہ بیوی نا ئیلہ مو ٹر سائیکل کے حادثہ میں شدید زخمی ہو گئی جسے فوری سول ہسپتال لایا گیا مگر وہ ایمر جنسی میں دم توڑ گئی۔