چینی مصنوعات پر مزید 200ارب ڈالر محصولات کی تجویز،

چینی اقدامات سے امریکی روزگار منڈی مشکل میں،ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کا فیصلہ بلیک میلنگ کے مترادف ہے، یہ فیصلہ عالمی مایوسی میں اضافہ کا سبب ہوگا، چین کا رد عمل

منگل 19 جون 2018 15:50

چینی مصنوعات پر مزید 200ارب ڈالر محصولات کی تجویز،
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) امریکی صدر نے وزارت تجارت کو حکم صدر کیا ہے کہ چینی مصنوعات پر مزید 200ارب ڈالر کے محصولات تجویز کئے جائیں،چینی اقدامات سے امریکی روزگار کی منڈی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا فیصلہ بلیک میلنگ کے مترادف ہے، یہ فیصلہعالمی مایوسی میں اضافہ کرے گا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی ذرائع کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزارت تجارت کو حکم دیا ہے کہ وہ چینی درآمدات کی مختلف اشیا پر دو سو ارب ڈالر کے محصولات کو تجویز کرے۔

قبل ازیں ٹرمپ چینی مصنوعات پر حقوق دانش کی خلاف ورزی کی مد میں پچاس بلین ڈالر کے محصولات کا نفاذ کر چکے ہیں۔ ٹرمپ کے مطابق چین حقوق دانش کی مسلسل چوری اور خلاف ورزی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور ان اقدامات سے امریکی روزگار کی منڈی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب چین کی وزارت کامرس نے امریکی صدر کے اس نئے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے اسے بلیک میلنگ قرار دیا ہے اور واضح کیا کہ یہ عالمی مایوسی میں اضافہ کرے گا۔

متعلقہ عنوان :