ایک ارب سے زائد آتشیں اسلحہ عام لوگوں کے ہاتھ میں،

سروے رپورٹ می ںدل دہلا دینے والا انکشاف کل اسلحہ کا 46فیصد امریکی شہریوں کے پاس ہے، امریکی شہری سالانہ 14ملین آتشی اسلحہ کے خریدار ہیں، ایرن کارپ

منگل 19 جون 2018 15:50

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) بین القوامی ادارے نے اپنی رپورٹ میں دل دہلا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ارب سے زائد آتشین اسلحہ عام لوگوں کے ہاتھ میں ہے،کل اسلحہ کا 46فیصد امریکی شہریوں کے پاس ہے، امریکی شہری سالانہ 14ملین آتشی اسلحہ کے خریدار ہیں، امریکہ کی عام سویلین مارکیٹ اسلحہ فروخت کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک بین الاقوامی سروے رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد خطرناک ہتھیار عام انسانوں کے ہاتھوں میں ہیں۔ ان افراد میں 857 ملین شہری بھی شامل ہیں۔ سروے رپورٹ کے مطابق ہتھیار رکھنے والے عام شہریوں میں امریکی خواتین و حضرات سب سے نمایاں ہیں۔ چھوٹے ہتھیاروں کی تعداد 393 ملین ہے اور ان میں سے چھیالیس فیصد ہتھیار امریکی شہریوں کی ملکیت ہیں۔ بین الاقوامی رپورٹ کے مرکزی ریسرچر ایرن کارپ کے مطابق امریکا میں پایا جانے والا گن کلچر عالمی برادری میں انتہائی انفرادیت کا حامل ہے۔ کارپ کے مطابق سالانہ بنیاد پر امریکی شہری چودہ ملین نئے آتشین ہتھیار خریدتے ہیں اور یہ سویلین مارکیٹوں سے حاصل کیے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :