سربراہ شمال کوریا چین پہنچ گئے،

چینی صدر کو سنگاپور ملاقات بارے بریفنگ دیں گے

منگل جون 15:50

پیانگیانگ/بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2018ء) شمالی کوریائی راہنما کم جونگ ان ایک مرتبہ پھر چین پہنچ گئے، چینی صدر سے ملاقات میں امریکہ و شما؛لی کوریا مابین ملاقات بارے بریفنگ دیں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ ان منگل انیس جون کو چین کے دورے پر بیجنگ پہنچ گئے ہیں۔ وہ اس دورے کے دوران چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

اندازہ لگایا گیا ہے کہ کم جونگ ان چینی صدر کو اپنی امریکی صدر کے ساتھ بارہ جون کو ہونے والی ملاقات کے بارے میں بریفنگ بھی دیں گے۔ شمالی کوریائی لیڈر کا رواں برس کے دوران یہ تیسرا چینی دورہ ہے۔ بیجنگ سے حکومتی میڈیا نے ان کے بیجنگ پہنچنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ دو روز تک چینی دارالحکومت میں قیام کریں گے۔ یہ ملاقات ایسے وقت پر ہو رہی ہے جب امریکا اور جنوبی کوریا نے رواں برس اگست میں ہونے والی مشترکہ جنگی مشقوں کو معطل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :