صائمہ خان ‘ ندا چوہدری اور ہنی شہزادی ’’تھر ی سٹار ‘‘بن گئیں

منگل جون 15:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2018ء) نامور اداکارہ صائمہ خان ‘ ندا چوہدری اور ہنی شہزادی ’’تھر ی سٹار ‘‘بن گئیں ’ڈائر یکٹر اظہر ملک کے ڈرامہ ’’لانگ الائچی‘‘میں بھر پور بزنس نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تینوں نامور اداکارائیں لاہور کے محفل تھیٹر میں اسحاق اینڈ کمپنی کے عید سے شرو ع ہونیوالے اسٹیج ڈرامہ میں پرفارم کر رہی ہیں جہاں ڈرامہ شائقین کی جانب سے انکے ڈرامہ کو بے حد پسند کیا جارہا ہے جس پر ڈرامہ کے پروڈیوسر اسحاق چوہدری ‘ڈرامہ ڈائر یکٹر اظہر ملک اور اسٹنٹ ڈائریکٹر مبشر ملک نے عید سے شروع ہونیوالے اس ڈرامہ ’’لانگ الائچی ‘‘کی بھر پور کامیابی پر فنکاروں کو نہ صرف شاباش دی ہے بلکہ ڈرامہ کے کامیابی کی خوش میں کیک بھی کاٹا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :