مہوش حیات اور ہمایوں سعید کو چین میں خصوصی ایوارڈ سے نواز دیا گیا

منگل جون 15:52

شنگھائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2018ء) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سٹار اداکار ہمایوں سعید اور مہوش حیات کی فلم ’پنجاب نہیں جاوں گی‘ نے شنگھائی آرگنائزیشن کوآپریشن فلم فیسٹیول میں خصوصی ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

(جاری ہے)

چین میں شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن (ایس سی او) فلم فیسٹیول کی تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستانی فلم ’پنجاب نہیں جاوں گی‘ نے خصوصی ایوارڈ اپنے نام کرلیا جب کہ ایوارڈ وصول کرنے کے لیے فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار ہمایوں سعید اور اداکارہ مہوش حیات خود وہاں موجود تھے۔مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مداحوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے ایوارڈ وصول کرنے کی تصاویر بھی شیئر کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :