"بگ باس " اس بار فحش اداکاروں ، ہم جنس پرستوں کو بھی شرکت کی دعوت دی جائیگی ،رجسٹریشن شروع

منگل جون 16:03

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2018ء) سلمان خان کے معروف ٹی وی شو بگ باس کے شروع ہونے میں کچھ ہی مہینے باقی ہیں اور انتظامیہ نے اس مرتبہ کچھ ’انوکھا‘ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق شو کیلئے رجسٹریشن کا آغاز ہو چکا ہے اور اس مرتبہ انتظامیہ ’’جوڑیوں‘‘ کی تلاش میں ہیں لیکن اس کیساتھ ہی پروگرام میں ’ایکس فیکٹر‘ میں مزید اضافے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ اس مرتبہ سلمان خان کیساتھ کترینہ کیف بھی میزبانی کے فرائض سرانجام دیں گی۔

چونکہ انتظامیہ نے پروگرام میں ’ایکس فیکٹر‘ کے اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے اس لئے پروگرام میں فحش فلموں کی اداکارائوں، ہم جنس پرستوں اور فحاشائوں کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی اور اس سلسلے میں جو پہلا نام سامنے آیا ہے وہ ’’شانتی ڈائنامائٹ‘‘ کا ہے جو کہ فحش فلموں میں کام کرنے والی چند بھارتی اداکارائوں میں سے ایک ہیں۔

متعلقہ عنوان :