بالی ووڈ فلم’’سنجو‘‘نے بالی وڈ کو لپیٹ میں لے لیا‘

فلم 29 جون کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی

منگل جون 16:03

بالی ووڈ فلم’’سنجو‘‘نے بالی وڈ کو لپیٹ میں لے لیا‘
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2018ء) بالی ووڈ کے اداکار سلمان خان کا کہنا ہے کہ فلم ’’سنجو‘‘ میں آخری 10 سال کے عشرے کے کردار کو کسی اور کو کرنے کے بجائے سنجے دت کو خود کرنا چاہئے تھا۔۔

(جاری ہے)

بالی وڈ میں ان دنوں صرف سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم ’سنجو‘ کا چرچہ ہے جس نے پوری انڈسٹری کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور ہر کسی کی زبان پر بس رنبیر کپور کی دلفریب اور تہلکہ خیز اداکاری کی باتیں ہیں لیکن ان کی اداکاری بالی ووڈ کے سلطان کو متاثر نہ کرسکی۔انہوں نے کہا کہ خصوصاً زندگی کے آخری 10،8 سال کا کردار سنجے دت کو خود ادا کرنا چاہئے تھا۔واضح رہے کہ سنجو 29 جون کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :